کیوی کھلاڑی کامیابی پر خوش جبکہ پروٹیز شکست پر روتے نظر آئے

کیوی کھلاڑی کامیابی پر خوش جبکہ پروٹیز شکست پر روتے نظر آئے

آکلینڈ(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے کھلاڑی روتے نظر آئے جیسے ہی کیوی ٹیم نے یادگار کامیابی اپنے نام کی اس کے ساتھ ہی افریقن ٹیم کے تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں گر پڑے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے جبکہ کئی کھلاڑی ایک دوسرے سے گلے مل کر غم بانٹتے نظر آئے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی ویلیرز بھی باقاعدہ کافی دیر تک روتے نظر آئے جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک مرتبہ دوبارہ فائنل تک رسائی میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی دوسری طرف کیوی ٹیم کے کھلاڑیوں کے چہرے ہنستے مسکراتے ہوئے نظر آئے جیسے ہی میچ کی ونر شاٹ کھیلی گئی تمام کھلاڑی خوشی سے گراؤنڈ میں آگئے اور جیت کاجشن مناتے رہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی