کیوی ، افریقن سیمی فائنل شائقین مدتوں یاد رکھیں گے

کیوی ، افریقن سیمی فائنل شائقین مدتوں یاد رکھیں گے

آکلینڈ ( سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا سیمی فائنل شائقین اور دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گا، آخری اوورز میں میدان میں موجود افراد اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والے دل کی دھڑکنیں اور اپنے ناخنوں کے ساتھ انصاف نہ کرسکے۔ ہر بال کے ساتھ دیکھنے والے بھی چیخیں مارتے رہے جبکہ سٹیڈیم میں بات کی جائے تو ایک ایک گیند کے ساتھ شائقین کے چہروں کے رنگ تبدیل ہوتے ہوئے نظر آئے اس ورلڈ کپ کا یہ سب سے دلچسپ میچ ثابت ہوا جس میں آخر تک میچ کا پانسہ بدلتا نظر آیا اور کسی بھی ٹیم کی واضح کامیابی یا ناکامی کا پتہ نہ چل سکا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی