سیمی فائنل میں آسٹریلیا کامقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، دھونی

سیمی فائنل میں آسٹریلیا کامقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، دھونی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی ( سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہند را سنگھ دھونی نے کہاہے کہ کوئی بھی بلے باز ہر میچ میں سنچری سکور نہیں کرسکتا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے پوری طرح تیار ہے اور وہ اس میچ میں آسٹریلیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔ویرت کوہلی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ انہیں نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ میں انہوں نے خراب بیٹنگ کی ہو۔