وائٹ ہاؤس میں منعقدہ سائنسی نمائش میں 30 ممالک کے طلبہ نے سٹالز لگائے

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ سائنسی نمائش میں 30 ممالک کے طلبہ نے سٹالز لگائے

واشنگٹن (اے پی پی) وائٹ ہاؤس میں منعقدہ دلچسپ سائنسی نمائش میں 30 ممالک کے طلبہ نے اپنے اپنے سٹالز لگائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں جدید اوردلچسپ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 ممالک کے سو سے زیادہ طلبہ و طالبات نے شرکت کی اوراپنے اپنے سٹالز لگائے۔ نمائش میں طالب علموں نے اپنی جدید تحقیقات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر براک اوباما نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اورنوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : عالمی منظر