ممبئی میں ایک عمارت کی لفٹ میں پھنس کر جواں سال خاتون ہلاک

ممبئی میں ایک عمارت کی لفٹ میں پھنس کر جواں سال خاتون ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) ممبئی میں ایک عمارت کی لفٹ میں پھنس کر جواں سال خاتون ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ممبئی کے حمیرا پارک کے نزدیک المدلفہ نامی دس منزلہ عمارت میں منگل کی صبح 8 بجے ایک 23 سالہ خاتون گراؤنڈ فلور سے اوپر جانے کیلئے لفٹ پر سوار ہورہی تھی کہ لفٹ چل پڑی جس کے نتیجہ میں خاتون گر پڑی اور اس کا سر لفٹ کے پیچھے آکر پھنس گیا ۔ خاتون کے ہمراہ اس کی والدہ نے شور مچانے پر لفٹ روک کر خاتون عالیہ ورالیا کو نکالا گیا تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔ عالیہ کی اگلے ماہ شادی تھی اور وہ اپنی مہندی کے انتظامات بارے بات کرنے اوپری منزل پر سوسائٹی کے دفتر بات کرنے جارہی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -