کیویز نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے پروٹیز کو شکست سے دوچار کیا

کیویز نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے پروٹیز کو شکست سے دوچار کیا
کیویز نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے پروٹیز کو شکست سے دوچار کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل میں بھی اپنے شاندار کھیل کی بدولت جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی اور پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز اپنے نام کیا اس سے قبل سیمی فائنل تک آنے والی ٹیم نے پہلی مرتبہ جس طرح عمدہ کھیل سے فائنل تک رسائی حاصل کی اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ قابل تعریف ہے میچ بہت کانٹے دار ثابت ہوا اور دونوں ٹیموں نے ہی بہت اچھا کھیل پیش کیا لیکن کیوی ٹیم نے جس طرح پریشر نہیں لیا اور اپنی اہلیت کو ثابت کیا وہ قابل تعریف ہے کپتان میکولم پورے ورلڈ کپ میں ہی بہترین کھلاڑی نظر آئے اور اس میچ میں بھی انہوں نے جس طرح اننگز کا آغاز کیا اور بیٹنگ کی اس کی بدولت بعدمیں بیٹسمینوں کو ہدف حاصل کرنے میں مدد ملی اور مشکل پیش نہیں آئی بہرحال یہ ایک بہت اچھا مقابلہ تھا اور دونوں ٹیموں نے ہی شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا اب نیوزی لینڈ کے مدمقابل فائنل میں کون سی ٹیم آتی ہے اس کا فیصلہ اب کل کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ہوگا جس میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی اب تک ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کیا ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی اپنی جیت کا تسلسل برقرار کھنے میں کامیاب ہوتی ہے کہ نہیں یہ تو فائنل میچ کے بعد یہ پتہ چلے گا لیکن اگر اس نے یہ کارنامہ سر انجام دے دیا تو یہ ایک ریکارڈ بن جائے گا نیوزی لینڈ کی ٹیم کے بعد بھارتی ٹیم بھی اب تک ناقابل شکست ہے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوب جان لڑائی کیوی ٹیم نے میچ کے کسی بھی وقت پریشر نہیں لیا افریقہ کی ٹیم آج تک فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی اور اس مرتبہ بھی اس کی امیدوں پر پانی پھر گیا بہرحال انہوں نے کوشش ضرور کی اور ان کے کئی کھلاڑیوں نے ایسی پرفارمنس دکھائی جس کی ان سے امید کی جارہی تھی نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں نے بعد میں کھیل کر بھی ایک بہت بڑا سکور حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اس میچ کو شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے ۔

مزید :

کالم -