ہالی ووڈ فلم ’’انسرجنٹ ‘‘امریکی باکس آفس پر چھا گئی
لاس اینجلس (این این آئی) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر چھا گئی،فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں چون کروڑ ڈالر کا بزنس کیا۔شمالی امریکا کے باکس آفس پر راج رہا انسرجنٹ کا،فلم انسرجنٹ نے امریکی باکس آفس پر باقی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، گن مین شائقین کے دل موہ لینے میں ناکام رہی،منفرد صلاحیتوں کی حامل لڑکی کی کہانی پر مبنی سائنس فکشن فلم انسرجنٹ بیس مارچ کو ریلیز کے بعد تین دن میں چون ملین ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی،محبت کی خاطر جرائم کی دنیاکو خیر باد کہنے والے شخص پر مبنی فلم دی گن مین نے شائقین کو مایوس کیا اور صرف پانچ ملین ڈالر ہی بٹور سکی۔