لاہور: فلم اور اسٹیج کی اداکارہ شانزے پر نامعلوم افرادکی فائرنگ،بال بال بچ گئیں

لاہور: فلم اور اسٹیج کی اداکارہ شانزے پر نامعلوم افرادکی فائرنگ،بال بال بچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( آن لائن ) لاہور میں فلم اور اسٹیج کی اداکارہ شانزے پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہو گئے جبکہ اداکارہ محفوظ ہیں۔اداکارہ شانزے الحمرا کلچرل کمپلکس میں جاری ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ اس دوران کلمہ چوک کے قریب چار موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اداکارہ فائرنگ کے دوران محفوظ رہیں تاہم فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ اداکارہ شانزہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔

مزید :

کلچر -