ریماکی ہم عصر اداکاراؤں کی گھر بسانے کی کوششیں تیز
لاہور (فلم رپورٹر) ریما کی ماں بننے کے بعد ان کی ہم عصر اداکاراؤں ریشم میرا اور دیگر میں شادی کرنے اور گھر بسانے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ریشم اور میرا دونوں سنجیدگی سے ایک اچھے معاشی طور پر مستحکم اور شریف شوہر کی تلاش میں ہیں۔دونوں نے ریما کے والدہ بننے پر نیک تمناؤں اور بچے کی صحت کے لیے دعائیں کیں اور کہا کہ خدا ریما کو مزید خوشیوں سے ہمکنار کرے۔ان سینئیر اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ ریما نے بروقت شادی کا فیصلہ کرکے بہت اچھا کیا تھا اور اب بیٹے کی پیدائش سے ان کی فیملی بھی مکمل ہو گئی ہے۔