ٹیپو شریف ڈرامہ سریل’’کفارہ‘‘ کی ریکارڈنگ کے بعد کراچی روانہ

ٹیپو شریف ڈرامہ سریل’’کفارہ‘‘ کی ریکارڈنگ کے بعد کراچی روانہ

لاہور (فلم رپورٹر)کراچی سے آئے ہوئے نوجوان اداکار ٹیپو شریف لاہور میں نجی ڈرامہ سریل’’کفارہ‘‘ کی ریکارڈنگ کرا کر واپس کراچی روانہ ہوگئے۔ پروڈیوسر طاہر اسلام کے اس ڈرامہ سیریل میں ٹیپو شریف ایس پی کا کردار خوبصورتی سے ادا کر رہے ہیں۔ ٹیپو شریف نے کہا کہ ہدایت کار علی شیر کے اس سیریل میں مجھے عام ڈگر سے ہٹ کر اہم کردار دیا گیاہے اور مجھے لاہور یوں نے بے پناہ پیار دیاجبکہ یہاں کے موسم بہار کو بھی انجوائے کیا۔

مزید : کلچر