مشن امپوسبل کے پانچویں حصے کا پہلا ٹیزر جاری
نیویارک (این این آئی)ٹام کروز کی ایکشن بیس فلم مشن اامپوسبل کے اگلے حصے کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔سیکوئل کا نام ہے، امپوسبل روج نیشن، جس کا پہلا ٹیزر فلم کے پچھلے حصوں کی طرح مار دھاڑ سے بھرپور ہے۔گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی خوف ناک بلکہ یہ کہیں کہ خطرناک دوڑ ہے، یہی نہیں رگوں میں خون جماتے ایکشن مناظر ہیں، جن میں ٹام کروز ہر بار خطروں میں گھرے نظر آرہے ہیں۔ہالی ووڈ کی بڑے بجٹ کی تھرلر اس سال 31 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔