یورپ نے امریکا کی مخالفت کے باوجودچینی تجویز کردہ بینک میں شمولیت اختیارکرلی

یورپ نے امریکا کی مخالفت کے باوجودچینی تجویز کردہ بینک میں شمولیت ...

 بیجنگ(آن لائن)یورپ نے امریکا کی مخالفت کے باوجودچینی تجویز کردہ بینک میں شمولیت اختیارکرلی ہے،چین کی جانب سے ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک کی تجویز عالمی سطح پر انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔چینی میڈیا رپوٹس کے مطابق کئی یورپی اقوام کی جانب سے شمولیت کے مثبت اعلانات سامنے آچکے ہیں۔چینی ذرائع ابلاغ نے ایشین انفراسٹراکچر انویسٹمیٹ بینک میں یورپ کی بڑی معاشی طاقتوں کی شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اِس بینک میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کی شمولیت سے ایک فیصلہ کن تقویت حاصل ہوئی ہے اور مخالفت کرنے والی امریکی لابی میں دراڑ پیدا ہوئی ہے۔ مبصرین کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی اقتصادیات کے حامل ملک چین نے نئے بین الاقوامی بینک کے قیام کو تجویز کر کے عالمی اقتصادی منظر پر ایک اہم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : کامرس