خود کو بوڑھی محسوس کرنے لگی ہوں ، کنگنا ریناوت
ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ کنگناریناوت نے بوڑھے ہونے کا اعتراف کر لیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ چونکہ میں نے سترہ سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اس لئے اب میں 28 سال کی ہو گئی ہوں تو انڈسٹری میں خود کو بہت ہی بوڑھی محسوس کرنے لگی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے تنو وڈز منو میں کام کیا تھا تو آنند سے خود مانگ کے کام لیا تھا جبکہ اب بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ وہ مجھے کال کر کے اپنی کسی فلم میں کاسٹ کرنے کا کہتے ہیں تو میرے پاس مصروفیات کے باعث وقت نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو نہیں معلوم کہ میں نیشنل ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہوں یا نہیں تاہم اگر یہ ایوارڈ مجھے مل جائے تو اس میں حرج بھی کوئی نہیں ہے ۔