8فیصد شرح سود 13سال کی کم ترین سطح ہے: خواجہ خاوررشید

8فیصد شرح سود 13سال کی کم ترین سطح ہے: خواجہ خاوررشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامر س رپورٹر)سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے مرکزی بینک کی جانب سے مالیاتی پالیسی میں شرح سود میں 50بیسز پوائنٹ کی کمی کو ملک میں صنعت و تجارت کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8فیصد شرح سود 13سال کی کم ترین سطح ہے،ترسیلات زر میں اضافے،درآمدات میں کمی پر جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہو گیا،حقیقی شرح نمو میں اضافے کے امکانات بھی روشن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کے مطابق زر مبادلہ میں اضافے،تیل کی کم قیمتوں کے باعث بیرونی منظر نامہ بہتر ہو رہا ہے،نجی شعبے نے گزشتہ سال کی نسبت کم قرضے لیے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں شرح سود میں کمی کے اعلان کو صنعتی ترقی کی ضمانت قرار دیا ہے۔کاروباری طبقہ طویل مدت سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کر رہا تھا مرکزی بینک کی موثر حکمت عملی کے باعث ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔شرح سود کے کم ہونے سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور کاروباری طبقے کو ریلیف میسر آئے گا۔انہوں نے کاروباری طبقہ سٹیٹ بینک سے شرح سود میں مزید کمی کی توقع لگائے بیٹھا تھا،لیکن مرکزی بینک نے تقریباََ نصف ریلیف دے دیا ہے۔شرح سود میں کمی کے باعث کاروباری طبقے کی پیداوری لاگت کم ہو گی۔   انہوں نے کہ پاکستان میں پالیسی سازوں کو یہ امر ذہن میں رکھنا چاہئے کہ دنیا کے دیگر ممالک خصوصا جاپان،سویڈن،سویٹزر لینڈ میں شرھ سود صفر ہے ۔اسی طرح خطے کے دیگر ممالک میں بھی شرح سود پاکستان سے کم ہے۔جولائی 2014سے فروری 2015 کے دور ان خالص ملکی اثاثے کم ہوئے اور خالص بیرونی اثاثے بڑھے ہیں جو گزشتہ سال کی اس مدت کے رجحانات کے مقابلے میں خوش آئند ہیں۔

مزید :

کامرس -