ایل ایس ای‘ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین شادباغ کیلئے کیمپس آؤٹ ریچ پروگرام
لاہور(کامرس رپورٹر)ؤتھ ایشن فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف) کی طرف سے لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین شادباغ لاہور کی طالبات کے لئے کیمپس آؤٹ ریچ پروگرام کا پہلا اور دوسرا سیشن منعقد کیا۔ اس موقع پر کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے پاکستان کی معیشت اور فنانشل سسٹم۔ فنانشل مارکیٹ اور اس کے متعلقہ قوانین۔ انوسٹمنٹ پروڈکٹس۔ فنانشل سروسز اور پاکستان میں دستیاب انوسٹمنٹ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔ اس موقع پر انھوں نے متعلقہ فنانشل سروسز مہیا کرنے والے اداروں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انھوں نے سٹاک ایکسچینج کے روز مرہ کے معاملات پر بھی روشنی ڈالی۔ جس میں کمپنیوں کی لسٹنگ۔ حصص کی خریدوفروخت اور انتظامی امور۔ سٹاک ایکسچینج کی حساسیت اور انوسٹرز کا تحفظ شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ فنانشل منصوبہ بندی کا آغاز بچپن سے ہو جاتا ہے۔ اس لئے نوجوانوں میں بچت کی عادت پیدا کرنے اور ذمہ دارانہ فنانشل رویہ اختیار کرنے کے لئے بچت کی عادت کو فروغ دینا نہ صرف ضروری ہے بلکہ وقت کی آہم ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کے فنانشل لٹریٹ ہونے سے حاصل ہونے والے بے تحاشہ معاشی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام ملک کے نوجوانوں کی فنانشل لٹریسی کی اہلیت بڑہانے کی بنیاد بنے گا جو کہ پاکستان کے معاشی سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔