وزیراعظم آج کراچی سٹاک ایکس چینج کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج کراچی سٹاک ایکس چینج کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(این این آئی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج(بدھ) کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے۔ٹاپ25 کمپنیز ایوارڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔وزیراعظم نوازشریف بدھ کواسٹاک ایکسچینج میں ٹاپ 25کمپنیز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لئے کراچی پہنچیں گے، جہاں کے ایس ای کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔ تقریب میں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شاندار کارکردگی دکھانے والی 25 بہترین کمپنیوں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے، وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید :

کامرس -