میزان بینک پریمیئر انشورنس لمیٹڈ کو ون ونڈو سلوشن فراہم کر یگا

میزان بینک پریمیئر انشورنس لمیٹڈ کو ون ونڈو سلوشن فراہم کر یگا

 کراچی(اکنامک رپورٹر) میزان بینک پریمیئر انشورنس لمیٹڈ کو تکافل ونڈو آپریشن متعارف کرانے کیلئے ون ونڈو سلوشن فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں میزان بینک نے پریمیئر انشورنس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں اس معاہدے کے تحت میزان بینک پریمیئر انشورنس لمیٹڈ کو شریعہ ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے کے علاوہ تشریعہ تکافل ونڈو آپریشن کے قیام میں مدد فراہم کرے گا۔ میزان بینک پریمیئر انشورنس کو شریعہ سپروائزری فریم ورک کے قیام ، پراڈکٹ ڈیولپمنٹ، شریعہ کے تحت کاروباری منصوبہ بندی کی حکمتِ عملی، شرعی پالیسیوں اور انٹرنل کنٹرول کی ترقی ، انوسٹمنٹ گائیڈ لائنز اور شریعہ آڈٹ گائیڈلائنز بھی فراہم کرے گا۔    معاہدے پر میزان بینک کے ہیڈ آف پراڈکٹ ڈیولپمنٹ اینڈ شریعہ کمپلائنس احمد علی صدیقی اور پریمئیر انشورنس کے سینئرجنرل منیجر ایم کے بیگ نے دستخط کئے۔   جبکہ اس موقع پرمیزان بینک کے یونٹ ہیڈ شریعہ آڈٹ اینڈ اسلامک فنانشل ایڈوائزری فرحان الحق عثمانی بھی موجود تھے۔میزان بینک ملک میں اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کی ترقی اور فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ معاہدہ میزان بینک کے ویژن "اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح"کیلئے کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ میزان بینک پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑاسلامی بینک ہے ۔اس وقت بینک کی ملک کے 117شہروں میں429سے زائد برانچیں ہیں اس طرح بینک اس وقت برانچ نیٹ ورک کی بنیاد پرمیزان بینک ملک کا آٹھواں بڑا بینک بن گیاہے۔ بینک کئی سالوں سے گلوبل فنانس میگزین نیویارک، اسلامک فنانس نیوز ملائیشیااور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔

مزید : کامرس