حکومت شعبہ ز ر اعت کی بہتری کیلئے اقدا ما ت کرے، محسن و ڑائچ
سلانوالی(اے پی پی)صدر انجمن کاشت کاران پنجاب چوہدر ی محسن وڑائچ نے کہا ہے کہ شعبہ ز راعت کی بہتری کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے حکومت ساڑ ھے 8ایکڑ زرعی رقبہ پر ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے کیونکہ کا شت کا ر پہلے ہی ز رعی مداخل کے بڑھتے ہو ئے نرخوں اورپیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے پریشان ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان کے 70فیصد لوگ شعبہ ز راعت سے وابسطہ ہے حکومت اگر زراعت سے وابسطہ لوگوں کو سہولیا ت فراہم کر ے بالخصو ص ڈیزل زرعی ادویات اوردیگر مداخل کے نرخوں میں کمی کر کے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ز رعی اجناس میں خود کفیل نہ ہوسکے لیکن حکومت کو بھی ا س سلسلہ میں کسا ن دوست اقداما ت اٹھانے ہوں گے تا کہ کسان دوست اقداما ت کے نتیجہ میں پاکستان میں زرعی استحکام پیداہوسکے۔