لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزمندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر74کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔7کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 24کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ43 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس102.64پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5338.29پربندہوا۔مارکیٹ میں کل4 لاکھ57 ہزار 300حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 8 لاکھ37ہزار800حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ 1لاکھ70 ہزارحصص۔ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کارپوریشن لمیٹڈکے1 لاکھ 27 ہزار حصص۔بنک الفلاح لمیٹڈ کے38ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ہائی نون لیبا رٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت12.01روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت10.00روپے کم ہو گئی۔