ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے،کیپٹن(ر) عثمان

ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے،کیپٹن(ر) ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی SOPsکے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز اور محکمہ صحت کے افسران نے اجلا س میں شرکت کی۔   ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے وا لا سٹاف ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کر رہا ہے۔