ننکانہ صاحب کو ایل ڈی اے کی حدود میں آئے ایک سال بیت گیا،کوئی منصوبہ شروع نہ ہو سکا
لاہور(اقبال بھٹی )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ضلع شیخوپورہ اور قصور میں اربوں روپے کے پروجیکٹ شروع کر رکھے ہیں جبکہ ننکانہ صاحب میں ابھی تک کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکا تفصیلات کے مطابق 2014میں ضلع قصور ، شیخو پورہ اور ننکانہ صاحب ایل ڈی اے کے کنٹرول ایریا میں آئے ہیں اور ابھی تک ضلع ننکانہ صاحب میں کوئی پروجیکٹ زیر تعمیرنہیں اس کے برعکس ضلع قصور میں قصور بائی پاس کے نام سے ایک ارب روپے کا منصوبہ زیر تعمیر ہے اور اس کو چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا اس کو ایل ڈی اے کا ذیلی ادارہ ٹیپا مکمل کروا رہا ہے جبکہ شیخوپورہ میں بھی سرگودھا روڈ کے نام سے پروجیکٹ شروع کر رکھا ہے اور اس پر بھی ایک ارب روپے سے زیادہ کی لاگت آنی ہے اس کو آٹھ ماہ کی مدت میں مکمل کیا جانا ہے یہ منصوبہ ایل ڈی اے کے اربن ونگ کی چیف انجینئر برانچ بنا رہی ہے ان دو پروجیکٹ کے علاوہ ایل ڈی اے نے کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا ایل ڈی اے حکام کا اس بارے میں کہنا ہے کہ تینوں ضلعوں میں کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور بہت جلد کام شروع کردیا دجائے گا جب ان سے منصوبوں کے ناموں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آنے والی اتھارٹی میٹنگ میں منصوبوں کے نام لاگت اور مدت کے بارے میں حتمی صورت حال واضح ہو جائے گی۔