صرافہ بازار

صرافہ بازار

 لاہور(کامرس رپورٹر)سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے بعد 47 ہزار 50 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں پچیس ڈالرز اضافے کے بعدگیارہ سو تراسی ڈالرز فی اونس قیمت ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو پچاس روپے اضافے کے بعد سینتالیس ہزار پچاس روپے پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت چار سو اکتالیس روپے اضافے سے چالیس ہزار تین سو اٹھائیس روپے ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت تیس روپے بڑھ کر چھ سو نوے روپے ہوگئی۔

مزید : کامرس