چودھری پرویز الٰہی کی ہدیت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی تنظیم نو کا عمل جاری

چودھری پرویز الٰہی کی ہدیت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی تنظیم نو کا عمل جاری

 لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما چوہدری پرویز الہٰی صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگ شعبہ خواتین کی سرگرم رکن مہ رخ جمشید کو پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کا فنانس سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے ،رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فارروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،   مسلم لیگ ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب میں خدیجہ عمر فاروقی صدر اور ماجدہ زیدی جنرل سیکرٹری نے انہیں نوٹیفیکشن دیا تقریب میں سینئر نائب صدر بیگم حامدر انا ،پروین سکندر گل سابق ایم پی اے، فضیلت چوہدری و دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں

مزید : میٹروپولیٹن 1