حکومت نئے نشے آکسیجن شاٹس کے خلافجامع پالیسی مرتب کریگی،ذوالفقار حسین

حکومت نئے نشے آکسیجن شاٹس کے خلافجامع پالیسی مرتب کریگی،ذوالفقار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے صوبائی وزیر تعلیم ،کھیل و یوتھ رانا مشہود احمد خاں کو ہوٹلز اور کیفوں میں نیا نشہ آکسیجن شاٹس پر تیار کردہ رپورٹ پیش کی صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے نیا نشہ آکسیجن شاٹس کے خلاف حکومت تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک جامع پالیسی مرتب کرے گی اور کسی کو اس بات کی اجازت نہیں ہو گی کہ وہ نئی نسل کے مستقبل کو خراب کرے۔    سید ذوالفقار حسین نے اس نئے نشے کے خلاف ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر ا ب تک کی جانے والی کو ششوں اور اقدامات سے آگا ہ کیا ۔