مولانا عبدالحیفظ مکی کی زیرِ سرپرستی دوروزہ اصلاحی و روحانی اجتماع شروع

مولانا عبدالحیفظ مکی کی زیرِ سرپرستی دوروزہ اصلاحی و روحانی اجتماع شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( پ ر) عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت اور انٹرنیشنل ختم نبوت کے مرکزی امیر حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کی زیرِ سرپرستی اور خانقاہ خلیلیہ مالکیہ کے زیرِ اہتمام جامع مسجد بدرالسلام بی بلاک سبزہ زار سکیم ملتان روڈ لاہور میں دو روزہ اصلاحی وروحانی اجتماع شروع ہوگیا ہے جس میں شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی ؒ کے سلسلہ روحانی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملک بھر سے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دوروزہ روحانی اجتماع کی اختتامی نشست سے آج بعد نمازِ عشاء حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی خطاب کرتے ہوئے خصوصی دعا کرائیں گے۔ دریں اثناء حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کے تحفظ اور عقائد و نظریات کی اصلاح کیلئے خانقاہی نظام اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں علماء کرام کو معاشرہ کی اصلاح اور نسلِ نو کے ایمان کی حفاظت کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔