حکومت ملک کو تیز ی کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے،پرویز ملک

حکومت ملک کو تیز ی کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے،پرویز ملک

 لاہور(پ ر)نوازشریف حکومت ملککو ترقی و خوشحالی کی راہ پر تیزی سے گامزن کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، وہ دن دور نہیں جب معاشی مسائل کا وجود نہیں رہے گا اور پاکستان ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے صنعتکاروں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایشین ٹائیگر اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا مرکز دیکھنا چاہتے ہیں۔ پرویز ملک نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کی مسلح افواج ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے چھٹکارا دلانے کے لئے پرعزم ہیں، قیام امن کے بعد ملک میں سرمایہ کاری کی صورتحال نے بہت مثبت موڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ توانائی کا بحران موجودہ حکومت کو ورثے میں ملا لیکن اس کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، دوست ملک چین کے تعاون سے بہت سے پراجیکٹس پر کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں توانائی کے بحران کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1