طجاپان کی طرفسے سروسز ہسپتال کیلئے 22کروڑکے طبی آلات اور ایمبولینس کا عطیہ

طجاپان کی طرفسے سروسز ہسپتال کیلئے 22کروڑکے طبی آلات اور ایمبولینس کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر) حکومت جاپان نے اپنے ایک نجی ادارے کے ذریعے سروسز ہسپتال لاہور کو نان پراجیکٹ گرانٹ ایڈ پروگرام کے تحت 22کروڑ روپے کے جدید طبی آلات اور 2ایمولنسز عطیہ کی ہیں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال میں تقریب میں مذکورہ طبی آلات باقاعدہ طور پر ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کئے۔تقریب میں پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر حامد محمود بٹ، پروفیسر محمود ایاز، ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ، اے ایم ایس ڈاکٹر محمد معظم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ پرنسپل پروفیسر حامد محمود بٹ نے بتایا کہ طبی آلات عطیہ کرنے سے پہلے جاپان کی حکومت کی جانب سے مسٹر شوشی ہوے نے ہسپتال کا دورہ کرکے جاپانی طبی آلات کے استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی تھیں اور اپنے مقامی نمائندے جیمز کامران اور عبدالقیوم کے ذریعے طبی آلات دیئے ہیں۔۔دریں اثناء خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں شیخ زید ہسپتال کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا، سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک، چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر فرخ اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ ظہورحسین ، ڈائریکٹر لاء محکمہ قانون محمد محسن، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد، پروفیسر نصرت اللہ چوہدری اور بزنس مین الماس حیدر چوہدری نے شرکت کی۔اجلاس میں شیخ زید ہسپتال کے نئے بورڈ آف گورنرز کیلئے 12نام تجویز کئے گئے۔ بورڈ آف گورنرز کا صدر صوبائی وزیر صحت/مشیر صحت، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نائب صدر، چیئرمین شیخ زید ہسپتال جنرل سیکرٹری ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر نصرت اللہ چوہدری، پروفیسر انوار اے خان، بزنس مین ایم ایم خان، چوہدری منیر احمد، الماس حیدر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عقیل کھوجہ شامل ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کیلئے تجویز کردہ ناموں کی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو فوری طور پر بھجوائی جائے گی۔