وطن کے دفاع کے لئے نوجوانوں کی جان بھی حاضر ہے،اسد احسان الٰہی
لاہور(اپنے نمائندے سے)قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینا انتہائی ضروری ہو چکاہے قائد اعظم اپنا ظاہر اور باطن دونوں ساف رکھتے تھے یہی وجہ تھی کہ عام انسان بھی ان کی بات پر یقین کرتا،پاکستان عظیم نعمت ہے اس کی قدر کریں اگر یہ نہ بنتا تو آج بھی ہم بھارت میں رہنے والے رام دین کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ،ان خیالات کا اظہار اسد احسان الہی شیخ نے یوم پاکستان کے حوالے سے پی پی 137میں منعقد کی جانے والی تقر یب میں کیا،انہوں نے کہا کہ وطن عزید کی حفاظت اور دفاع کے لئے یوتھ ونگ کے تما م نوجوانوں کی جان بھی حاضر ہے پاکستان اور اسلام کے دشمن آج رسواء ہورہے ہیں قومی یکجہتی اور سکیورٹی فورسزکی کاروائیوں سے دشمن شکست سے دوچار ہے ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں صوبے سمیت پاکستان بھر میں یوم پاکستان کی پروقار تقاریب کے موقعہ پر عوامی جوش و جذبہ کی مثال کہیں دیکھنے میں نہیں ملتی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف چھ ماہ کے احتجاج ،کمزور معیشت اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجو د ملکی معیشت اور ترقی کے سفر میں کامیاب ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے ،وزیراعلیٰ پنجا ب کی جانب سے اورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے لئے سیل تشکیل دیا جا چکا ہے جس سے صوبے بھر میں جائیداد سے متعلق اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادو ں پر حل ہو ں گے۔