عمران خان کے بیانات غیر ذمہ دار انہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، اللہ رکھا چودھری

عمران خان کے بیانات غیر ذمہ دار انہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، اللہ رکھا چودھری

 لاہور( جنرل رپورٹر )مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات مان لئے گئے ہیں اسلئے وہ اسمبلی میں آکر اپنا کردار ادا کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ( ن) مکالمہ بازی پر یقین رکھتی ہے اور تمام مسائل بات چیت سے ہی حل کرنا چاہتی ہے مگر عمران خان ضدی ہیں وہ مفاہمتی عمل متاثر کرتے ہیں عمران خان کے بیانات غیر ذمہ دار نہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں تحریک انصاف کیسی سیاسی جماعت ہے جو پارلیمنٹ سے باہر رہ کر سیاست کررہی ہے    دنیا بھر میں سیاسی جماعتیں انتخاب میں حصہ لے کر پارلیمنٹ میں کردار اداکرتی ہیں اور یہ ہی جمہوریت ہے سیاست کا مقصد ہی پارلیمنٹ میں جاکر اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے مگر نہ جانے کیوں عمران خان پارلیمنٹ میں جانے سے گھبراتے ہیں وہ پارلیمنٹ نہیں سڑکوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ان کی جماعت کے لوگ ان کیخلاف ہوچکے ہیں وہ عمران خان کی پالیسی سے سخت اختلاف کرتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1