پی پی انسانی حقوق ونگ کی نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر تقریب
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام محترمہ نصر ت بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب ہیومن رائٹس سیکرٹریٹ میں منعقدہوئی ،مہمان خصوصی ممبرصوبائی کونسل پنجاب خالد بٹ تھے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، یاسمین فاروق، نوین بخاری ، شبانہ اظہر چوہدری، مسرت صدیقی ، عثمان الحق قریشی ، حسن ایوب نقوی نے کہا کہ محترمہ نصرت بھٹو مادر جمہوریت تھیں، ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد کی اور اس جدوجہد میں انہیں بہت سی مصیبتوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا،۔