ملک کے لئے قربانیاں دینے والوں کا مذاق نہیں اڑانے دیں گے،ناصر اقبال

ملک کے لئے قربانیاں دینے والوں کا مذاق نہیں اڑانے دیں گے،ناصر اقبال

 لاہور( نمائندہ خصوصی) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ، میاں زاہد لطیف ، صد ر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، صدرکراچی یونس میمن ، صد ر پنجاب یونس ملک،نائب صدور راناظفراللہ خاں ، احد حنیف ، صدرشیخوپورہ عمران حیدر اورصدر فیصل آبادندیم مصطفی نے کہا کہ بھگت سنگھ کے بھگت اپنا شوق پوراکرنے کیلئے بھارت کیوں نہیں چلے جاتے اس مملکت خدادادکی بنیادوں میں ہمارے شہیدوں اورباپ داداکاخون شامل ہے،کوئی ان کی جدوجہداور قربانیوں کامذاق اڑائے یہ ہم برداشت نہیں کرسکتے ۔ تحریک پاکستان کے شہیداول عبدالمالک سمیت ہمارے اپنے ہیروزہماری پذیرائی کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت اورتعمیروترقی کیلئے تجدیدعہدکرنے کی بجائے اس کی قسم کی ناپسندیدہ سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1