کامران بلاک سوشل ویلفیئر ایسو سی ایشن نے حلف اٹھا لیا

کامران بلاک سوشل ویلفیئر ایسو سی ایشن نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سوشل ویلفےئر ایسوسی ایشن کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے نو منتخب عہد یداروں نے حلف اٹھا لیا ،مسلم لیگ(ن)کے رہنما سید توصیف شاہ نے پر وقار تقریب میں حلف لیا مسلم لیگ (ن)کے چےئر مین کے امیدوار ملک خالد کھوکھر ،وائس چےئرمین کے امیدوار ملک عابد کی موجودگی میں نو منتخب صدر ملک سرفراز کھوکھر ،سینئر نائب صدر مختار احمد بھٹی،نائب صدر عاشق حسین رانا،جنرل سیکرٹری طارق ملک،جوائنٹ سیکرٹری عرفان حنیف بٹ،فنانس سیکرٹری محیی الدین محمود وجوئیہ،ڈپٹی فنانس سیکرٹری طارق حسین،پبلسٹی سیکرٹری میاں عرفان،سیکرٹری پبلک ریلیشن خرم شہزادنے حلف اٹھایا، تقریب حلف برداری میں نو منتخب صدر ملک سرفراز کھوکھر نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے منصورہ ڈگری کالج کے سامنے روزانہ ہونے والے حادثات کی طرف توجہ دلائی اور فوری آئی کیٹ لگانے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا تمام بلاکس میں صاف پانی کے فلٹر یشن پلانٹ لگ گئے ہیں کامران بلاک میں ابھی تک نہیں لگا کامران بلاک میں فلٹریشن پلانٹ فوری لگایا جائے صدرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کامران بلاک کی گرین بیلٹ اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں سٹریٹ لائٹس نہیں ہیں گرین بیلٹ فوری تعمیر کروائی جائیں سڑ کوں پر پیچ ورک کرایا جائے اور کامران بلاک میں فری ڈسپنسری قائم کی جائے سرفراز کھوکھر نے کہا کہ آج تک ہم سٹریٹ لائٹس اپنی مدد آپ کے تحت لگوا رہے ہیں لیکن کام بڑھ گیا ہے سٹریٹ لائٹس کا کام ٹاؤن کے ذمہ لگایا جائے مہمان خصوصی توصیف شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا نو منتخب صدر نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے میاں شہباز شریف نے پنجاب یونیورسٹی لنک روڑ بنا کر علامہ اقبال ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے علامہ اقبال ٹاون کی اہمیت پہلے سے بہت بڑھ گئی ہے اب آپ لوگ بغیر کسی رکاوٹ کے نہر پر جا سکتے ہیں اس موقع پر ملک خالد کھوکھر نے بھی خطاب کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک عابد نے انجام دیے۔