نعیمین ایسوسی ایشن و یمن ونگ کے زیر اہتمام ’’ فری آئی کیمپ‘‘

نعیمین ایسوسی ایشن و یمن ونگ کے زیر اہتمام ’’ فری آئی کیمپ‘‘

 لاہور( نمائندہ خصوصی) حضرت سیدہ خاتون جنت سیدہ فاطمۃلزہرہؓ کے یوم وصال کے موقع پر ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید فاؤنڈیشن اورنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان و یمن ونگ کے زیر اہتمام جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں ایک روزہ’’ فری آئی کیمپ‘‘ لگایا گیا سرگنگارام ہسپتال ، فاطمہ میموریل ہسپتال اورجامعہ پنجاب کے سینئرماہرامراض چشم پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال، ڈاکٹرسعیدنیازی، ڈاکٹر نعیم رستم، ڈاکٹر رانا ریا ض و دیگر سینئرڈاکٹرزصاحبان فری آئی کیمپ میں اپنی خدمات سرنجام دیںآئی کیمپ میں جامعہ سراجیہ نعیمیہ طالبات سمیت اہل علاقہ کی ساڑھے چارسوسے زائدخواتین کی نظر کابھی معائنہ کیاگیااس موقع ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدفاؤنڈیشن کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کیلئے کام کرنیوالے افراد عظیم مشن کی تکمیل میں عمل پیرا ہیں جذبہ خدمت خلق معاشرے میں بیدارکرکے دکھی انسانوں کے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہیں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نبیر ہ عندلیب نعیمی نے کہاکہ سیدہ خاتون جنت حضر ت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہاکی زندگی مبارک عورتوں کیلئے ایک بہترین آئیڈیل ہے ایم پی اے ملک وحید، ڈاکٹر سرفراز نعیم ڈاکٹرسعیدنیازی و دیگر نے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4