یو م پاکستان نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے، افنان صادق بٹ

یو م پاکستان نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے، افنان صادق بٹ

 لاہور( پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ اور پیپلز لیبر بیور و پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل نے کہا ہے کہ یو م پاکستان نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے اب ملک دشمنوں کو کسی کونے میں بھی پناہ نہیں ملے گی، پاک فوج کی پریڈ نے عزم کو جوان اور روح کو تازہ کردیا ہے ہماری قوم دنیا کی بہترین قوم اور ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے پارٹی کے میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم اپنی پاک فوج پر فخر ہے 23 مارچ کے موقع پر پریڈ کا انعقاد پاک فوج کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان وطن کی سلامتی اور جمہوریت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیںیوم قرار داد پاکستان ہماری تاریخی اساس ہے یہ دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنے کا درس دیتا ہے کہ ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے تمام گروہی اور سیاسی و دیگر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اس ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردا ر ادا کرنا چاہیے    انہوں نے کہا پاکستا ن پیپلز پارٹی کا منشور ہی ملک کی ترقی خوشحالی اور اس کا استحکام ہے جس نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں ثابت کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان سے کس قدر محبت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی حکومتوں کے دور میں ملک کو جو نقصان پہنچا اس کی تلافی آج تک نہیں ہوسکی پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ملک کو پہنچنے والے اس نقصان کی تلافی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے شریک چیئرمین آصف زرداری کی سیاسی بصیرت اور مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت کا سورج عروج پر ہے اور انشاء اللہ جمہوریت کا یہ سورج تاقیامت چمکتا رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4