حبیب جالب کے ایصال ثواب کیلئے جمہوری اتحاد کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب
لاہور ( جنرل رپورٹر ) انقلابی شاعر حبیب جالب کے ایصال ثواب کیلئے جمہوری اتحادکے زیر اہتمام دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی صدر محمدجمیل ،سیکرٹری جنرل رانا عاطف حمید، سیکرٹری اطلاعا ت شیخ شاہد حسین،سینئر نائب صدر چودھری محمد اعظم حسرت، فنانس سیکرٹری شکیل احمد، سیکرٹری جنرل پنجاب رانا محمد ارشاد علی، نائب صدر فیاض حسین ،ایڈیشنل سیکرٹری احتشام نوید شامی ،سینئر نائب صدر ضلع ساہیوال حاجی ولی محمددادڑہ ،جنرل سیکرٹری محمد وقاص اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ مقررین نے قید وبند کی صعوبتوں کے باوجود آمریت کیخلاف سینہ سپررہنے ، شاعری کے ذریعے جمہوری انقلاب کی جدوجہد جاری رکھنے ، محنت کشوں، مزدروں اور غریبوں کی جنگ لڑنے پر مرحوم کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ،اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعاکی گئی۔