محکمہ شہری دفاع نے بھی عزم پاکستان پریڈ میں بھرپور حصہ لیا

محکمہ شہری دفاع نے بھی عزم پاکستان پریڈ میں بھرپور حصہ لیا

 لاہور (اپنے نمائندے سے) یوم پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر میں جاری تقریبات کے موقع صوبائی حکومت کے شعبہ سول ڈیفنس نے بھی دوسرے محکمہ جات کے ساتھ مل کر سٹی پریڈ جسے عزم پاکستان پریڈ کا نام بھی دیا گیا،میں بھرپور حصہ لیا،سول ڈیفنس کے باوردی رضاکاروں کی اعلیٰ کارکردگی پر شائقین کی جانب سے تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی گئی، گزشتہ روز جیل روڈپر ٹوٹ پھوٹ کے باعث عزم پاکستان پریڈکو لبرٹی چوک سے مین مارکیٹ گول چکر تک محدود رکھتے ہوئے شایان سان طریقے سے منعقد کی گیا ،جس میں مختلف گروپوں کی جانب سے پروگرام پیش کئے جنہیں شائقین نے سراہا ،سٹی پریڈ ڈی سی او لاہور کپٹن محمد عثمان کی قیادت میں شروع ہوئی جس کے بعد دیگر سرگرمیاں کی گئیں جن میں ایچی سن کالج کے 20 گھڑ سوارو ں نے گھوڑوں کا ڈانس دیکھایا جبکہ ان کے علاوہ محکمہ پولیس کے گھوڑوں نے بھی رقص کیا،الحسینی بوائے ،سکاؤٹس ،پولیس بینڈ اور تین کمرشل بینڈ گروپوں کے ساتھ سول ڈیفنس کے باوردی چاک و چوبند رضا کا ر وں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا ،محکمہ ٹورازم کے تعاون سے پرانی گاڑیوں نے پریڈ میں حصہ لے کر شائقین کی توجہ حاصل کرکے خوب داد سمیٹی، اندرون شہر سے تعلق رکھنے والے 40سے زائد پہلوانوں پر مشتمل کبڈی ٹیم نے بھی شرکت کی ۔    ،شائقین نے تالیاں بجا کر پریڈ کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ،سوک ڈیفس کے فلوٹ سمیت پریڈ میں مجموعی طورپر20فلوٹ تیار شامل تھے جبکہ 13 فلوٹ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تھے جنہیں انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اس طرح پریڈ میں مختلف قسم کی سرگرمیوں کے مظاہر ے بھی ہوئے جنہیں شائقین نے پسند کرکیت تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی،پریڈ کے اختتام پر ڈی او سول ڈیفنس قاری عالم شیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ عزم پاکستان پریڈپاکستان کو کمزور کرنے والی قوتوں اور دہشت گردو ں کے لئے واضح پیغام ہے کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہیں اور ہم وطن عزیز کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4