زاہد حسن کے نئے ناول قصہ عاشقاں پر خصوصی نشست

زاہد حسن کے نئے ناول قصہ عاشقاں پر خصوصی نشست

 لاہور( ادبی رپورٹر) شاعر، کہانی کار اور ناول نگار زاہد حسن کے حال ہی میں چھپنے والے ناول پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا 14 مارچ کو پاک ٹی ہاؤس میں انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیر اہتمام ہونیوالی اس نشست کی صدارت صائمہ ارم نے کی جبکہ سلیم سہیل محرک بچث تھے اس نشست میں محمد عاصم بٹ ،عامر فراز، نزو علی فرتاش، نورالعین سعدیہ، ساجد عمر گل، ساجد بلوچ، ناصر جہلمی، انجم سلیمی، مدثر نارو، کامران ناشط، واصف اختر، غلام مصطفی، محمد جمیل،آزاد مہدی ، شہباز گوہر، محسن گداز، انجم شیرازی ،طاہر سندھو اور دیگر حضرات نے شرکت کی سب سے پہلے زاہد حسن نے اس ناول کے دو ابواب پڑھ کر سنائے ناول کا موضوع سوات اور اس میں ہونیوالی دہشتگردی کے محرکات ،لاہور کی ادبی اور تہذیبی زندگی، پاک ٹی ہاؤس، بین الاقوامی سطح پر ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں کے پاکستان پر ہونیوالے اثرات ہیں زاہد حسن کا پنجابی زبان میں شائع ہونے والا یہ تیسرا ناول ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4