بی بی فاطمہؓ کی سیرت عالم اسلام کیلئے اسوہ حسنہ ہے، مدثر حیدر

بی بی فاطمہؓ کی سیرت عالم اسلام کیلئے اسوہ حسنہ ہے، مدثر حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان میں بی بی فاطمہ س کے یوم شہادت کے موقع مجلس عزاء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر حیدرکاکہنا تھا کہ بی بی فاطمہؓ کی سیرت عالم اسلام کیلئے اسوہ حسنہ ہے اس عظیم ہستہ کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ان معارف و حقائق سے آگاہ ہوکر انسان آپ کے اخلاق و کرادر سے آشنا ہوتا ہے صدیقہ کبریٰ حضرت بی بی فاطمہؓ تاریخ بشر کی سب سے عظیم خاتون افتخار اسلام اس دین و قوم کیلئے مایہ ناز ہستی ہیں حضرت فاطمہ کا مقام و منزلت اس قدر بلند ہے کہ ہم جسے معمولی انسانوں کیلئے اس کا تصور ناممکن ہے کیونکہ وہ معصوم ہیں ان کا نام آئمہ معصومین اداب و احترام سے لیتے تھے صحیفہ فاطمیہ کے معارف و تعلیمات کو بیان کرتے تھے اور یہی باتیں بی بی فاطمہؓ کے مرتبہ کو ظاہر کرتی ہیں بی بی کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کی شہادت کا جتنا بھی غم منایا جائے کم ہے۔      اور مثل فاطمہ الزہراس ولایت کی حفاظت کیلئے کمربستہ ہوں کیونکہ یہ سنت فاطمہؓ ہے ہمیں انکی سیرت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے احسن طریقہ سے انجام دینا ہوگا۔    نظام رہبریت سے متمسک رہکر پیغام ولایت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ معاشرہ میں سیرت بی بی فاطمہ س کو عام کیا جا سکیں