تعلیم کو فروغ دے کر ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے، پنجاب ٹیچرز یونین

تعلیم کو فروغ دے کر ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے، پنجاب ٹیچرز یونین

 لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) تعلیم کو فروغ دیکر پاکستان کو غربت، جہالت، دہشتگردی اور مو جودہ حالات سے نکالا جاسکتا ہے پنجاب ٹیچرز یونین کے چیف آرگنائیزر اللہ رکھا گجر، صدر اللہ بخش قیصر، سیکرٹری جنرل چوہدری تاج حیدر،رانا عبدالستار، رشید احمد بھٹی،طارق قریشی ،مقصود گجر، بشیر خاں،رانا نقیب و دیگر راہنماوں نے یوم آزادی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے بزرگوں کو خراج تحسین پیش کیا۔  جنہوں نے پاکستان کا نہ صرف تصور پیش کیا بلکہ بے شمار قربانیاں دے کر اسے حاصل بھی کیا رہنماوں نے کہا کہ ہم نے قیام پاکستان کے مقا صد پورے کرنے کے بجائے ہیرہ پھیری، دو نمبر کلچر،اقرباء پروری،نا انصافی، دھوکہ دہی،جھوٹ، لا قانونیت کو فروغ دیا آج جہاں بیرونی دشمن ہمیں دہشت گردی کے ذریعے ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں وہاں ہمارے کچھ اپنے بھی ان سے بد تر کردار ادا کر رہے ہیںآج ہمیں گروہی، لسانی، مذہبی، سیاسی اور علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر متحدہوتے ہوتے ہوئے تعلیم کو فروغ دیں تب ہی ہم پاکستان کو غربت، جہالت، دہشتگردی اور مو جودہ حالات سے نکالا جاسکتا ہے۔       ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے مگر اپنے ملک پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4