شیخ روحیل اصغر کے مرکزی دفتر داروغہ والا میں یومِ پاکستان کے موقع پرپر وقار تقریب

شیخ روحیل اصغر کے مرکزی دفتر داروغہ والا میں یومِ پاکستان کے موقع پرپر وقار ...

 لاہور ( خبرنگار) ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے مرکزی دفتر داروغہ والا میں 23مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگی کارکنان اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی خرم روحیل اصغر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اس خطہ کے مسلمانوں کیلئے اللہ کا ایک انعام ہے پاکستان کیلئے ہماری بزرگوں نے اپنی جانوں اور مالوں کی قربانی دی ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک کو سنواریں نکھاریں ، اسے ایک پُر امن اور خوشحال خطہ میں تبدیل کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں دن رات کام کر رہی ہے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے ، کاروباری اور صنعتی سر گرمیوں کے فروغ ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے ابتدائی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں اور آج پاکستان کل کے مقابلے میں شاہراہ ترقی پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور مسلم لیگ ہی اسے سنوارے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4