3 افرادکی ہلاکت کے مقدمہ میں ملوث خاتون کی عبوری ضمانت میں 4اپریل تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے شہزاد رضا نے یوحناآبادمیں ہنگامہ آرائی کے دوران خاتون ٹیچرکی گاڑی تلے آکر3 افرادکی ہلاکت کے مقدمہ میں ملوث خاتون کی عبوری ضمانت میں 4اپریل تک توسیع کردی عدالت میں سماعت کے موقع پر ملزمہ مریم صفدرکے وکیل صاحبزادہ امجد نوازنے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے ضمانت میں مزید توسیع کی استدعا کی جبکہ لواحقین کی جانب سے بھی مقدمہ مدعی بننے کی درخواست کی گئی کہ وہ مریم کی ضمانت خارج کروانا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ اپنا وکیل عدالت میں پیش کریں،عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں مزید 4اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمہ کوخود پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق یوحنا آباد دھماکوں کے دوران بلاوئیوں کے حملے سے بچنے کی خاطر نجی سکول کی ٹیچر مریم صفدرنیگاڑی بھگا دی تھی جس کے باعث گاڑی تلے آکر3 افرادعامرمسیح، دانش شہبازاورنویدکوہلاک ہوگئے تھے جبکہ 6افراد زخمی ہوئے تھے جس پر تھانہ نشتر کالونی پولیس نے اس کے خلاف بجرم322 ،337جی کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ۔