سلسلہ عالیہ توحیدیہ کے سالانہ عالمی اجتماع کی اختتامی تقریب

سلسلہ عالیہ توحیدیہ کے سالانہ عالمی اجتماع کی اختتامی تقریب

 لاہور(پ ر) تصوف ایک وسیلہ ہے اسلام کی نمود اور اللہ کی رضا جوئی کا مقصود اعلیٰ غلبہ اسلام اور اسلام کی سچائیوں کو آشکار کرنا ہے تمام انبیاء و رسل اور خود آنحضور سرور کونینؐ کی رسالت کا مقصود اعظم بھی دین اسلام کے حقائق کو عیاں اور غالب کرنا تھااہل ایمان کا تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب کرتے ہوئے انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم اسی خاطر دی گئی کہ مکارم اخلاق کی تکمیل ہو اور اللہ کا دین تمام ادیان پر غالب آئے۔ یہی مقصود و منشور تمام بزرگان حق کا رہا اور یہی مقصود و منشور ہم عاجز و مسکین بندوں کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور، مفکر اور شیخ سلسلہ قبلہ غلام رسول شاہد مدظلہ نے سلسلہ عالیہ توحیدیہ کے سالانہ عالمی اجتماع کی اختتامی تقریب میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید فرمایا دین اسلام انسان کو توحید و رسالت جیسے محکم و مضبوط عقائد پر قائم رکھتے ہوئے زمانے کی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت بخشتا ہے۔صاحبزادہ سید مزین رسول ہاشمی نے تبرکات شریف کی زیارات کروائیں جن میں غلاف خانہ کعبہ ، غلاف روضہ رسول کریم ﷺ، موئے مبارک نبی کریم ﷺ حضرت امام حسینؓ کے موئے مبارک اور اس کے علاوہ دیگر نایاب تبرکات شامل ہیں۔تقریب کے اختتام پر قبلہ غلام رسول شاہد مدظلہ نے عالم اسلام کی یکجہتی، سربلندی اور ملک و ملت کی فلاح و بقا کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4