قتل و غارت گری میں ملوث سیاستدانوں کو سزا دی جائے،عدلیہ بچاؤ کمیٹی

قتل و غارت گری میں ملوث سیاستدانوں کو سزا دی جائے،عدلیہ بچاؤ کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی، پیر محمداشرف قریشی صدر پاکپتن بار،رانا ضیاء عبدالرحمٰن سابق ممبر پنجاب بار کونسل، خواجہ اظہر مجید، شہباز رشید قریشی ، ڈاکٹر شاہد نصیر، محمداشرف کمہ ایڈووکیٹ، امتیاز رشید قریشی، یاور مقبول ملک ، محبوب احمد چوہدری اور متعدد افرادنے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وطن عزیز میں نیک اور دیانتدار افراد کی حکومت نہیں ہے۔صولت مرزا نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کے حکم پر کراچی میں کئی افراد کو قتل کیا گیا۔ عزیر بلوچ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے حکم پر اس نے متعدد افراد کوموت کے گھاٹ اتارا۔ میاں شہباز شریف کے صوبہ پنجاب میں منہاج القرآن کے سولہ سے زائد بے گناہ افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث تمام ذمہ داروں کو سزا دی جائے