استحکام پاکستان کیلئے دو قومی نظریہ کو فرو غ دینا ہو گا،کامران سیف
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ کافروغ استحکام پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو مضبوط اور مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے
انہوں نے یوم پاکستان پر مسلم لیگ ہاؤس میں کامیاب تقریب کے انعقاد پر قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کو یوم محبت کے طور پر منا کر مسلم لیگی قائدین نے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ قرارداد پاکستان کے مقاصد اور 7سال کے مختصر عرصہ میں قیام پاکستان تک بزرگوں ، ماؤں ،بہنوں اور نوجوانوں کی قربانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کریں۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پارٹی کی گائیڈ لائن کے مطابق کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھر پور طریقہ سے تیاریوں میں مصروف ہیں ہم انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں ہر نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گے اور حکمرانوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی، چوہدری مونس الہٰی کی قیادت میں متحد ہیں۔