مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک 4زخمی

مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک 4زخمی

لاہور(کرائم سیل ) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پرٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک 4زخمی ہو گئے ، مرنے والے 65سالہ شخص کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرد ی گئی جبکہ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گجرپورہ کے علاقے انجینئرنگ یونیورسٹی کے سامنے تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکرسے پیدل سڑک پارکرنے والا 60سالہ لیاقت موقع پردم توڑگیا جبکہ موٹرسائیکل سوار نوجوان خود بھی گرکرزخمی ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال جبکہ مرنے والے لیاقت کی لاش کومردہ خانہ میں منتقل کردیا،60سالہ لیاقت لکھو ڈیر کا رہائشی تھا ۔بعد ازاں پولیس نے ورثا کے کارروائی سے انکارپر لاش قانونی کارروائی کے بعدان کے حوالے کردی ۔ ریس کورس کے علاقے سندر داس روڈ پر3موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 3نوجوان سر پرچوٹیں لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی