خاوند کے ہا تھوں ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش ورثا کے سپرد
لاہور( کر ائم سیل) نصیر آباد کے علاقہ میں خاوند کے ہاتھوں کرنٹ سے ہلاک ہونے والی 30سالہ نسرین بی بی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ورثا کے حوالے کردی ہے جسے تدفین کیلئے لواحقین آبائی گاؤں قصور لے گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ماڈل کالونی نصیر آباد کا رہائشی اللہ دتہ دودھ کا کام کرتا ہے اور اس کی چند سال قبل اپنی کزن نسرین بی بی سے شادی ہوئی تھی جس سے اس کا ایک بچہ ہے اور وہ سوشل سیکیورٹی سکول میں زیر تعلیم ہے۔ دو روز قبل دونوں میاں بیوی اپنے رشتے دارواں کے ہاں لیاقت آباد گئے ہوئے تھے جہاں سے واپسی پر نسرین بی بی کو گھریلو جھگڑے پر اسکے خاوند نے مبینہ طور پر کرنٹ لگایا جس سے وہ ہلاک ہوگئی ۔ اسی دوران مقتولہ کے ورثا نے پولیس کو بیان دیا کہ نسرین کا خاوند معمولی باتوں پراس کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، گھریلو جھگڑے پر اسکے خاوند نے کرنٹ لگا کر نسرین کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابوق ملز م اللہ دتہ فرار ہے ،اسکی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور گرفتاری کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گئے ۔