غازی آباد ، ٹنکی پھٹنے سے دکان مالک سمیت دو افراد شدید زخمی

غازی آباد ، ٹنکی پھٹنے سے دکان مالک سمیت دو افراد شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل )غازی آباد کے علاقے میں ٹائر شاپ پرہوا بھرنے والی ٹنکی پھٹنے سے دکان مالک سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ غازی آبادمین بازار میں واقع ٹائرشاپ میں اچانک ہوا بھرتے ہوئے ہوا بھرنے والی ٹنکی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دکان کا مالک ارشد اور ایک اس کا دوست ناصر شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی