پولیس ناکہ پر 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،2 راہگیر زخمی

پولیس ناکہ پر 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،2 راہگیر زخمی

 لاہور(کرائم سیل) ٹاؤن شپ میں پولیس ناکہ پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کے اشارہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ میں گرجا گھر کے قریب پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ اس دوران مشکوک موٹر سائیکل کو پولیس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو راہگیر اشرف اور جاوید زخمی ہو گئے ،جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ۔پولیس نے زخمیوں کو جناح ہسپتال میں داخل کرا دیا اورملزمان کی تلاش شروع کر دی لیکن ملزمان کاسراغ نہ لگایا جا سکا ،تاہم پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی