ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائی، دوران گشت 2اشتہاری گرفتار،اسلحہ برآمد

ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائی، دوران گشت 2اشتہاری گرفتار،اسلحہ برآمد

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے سب انسپکٹر عمران فاروق نے ملزم اشتہاری شہزاد انور ولد انور سکنہ گجرات کو گرفتار کر کے تھانہ ٹانڈہ کے حوالے کر دیااسی طرح اے ایس آئی زاہد افضال نے اشتہاری سرور ولد حاکم علی کو گرفتار کر کے تھانہ جلال پور جٹاں کے حوالے کر دیا۔ جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ سوہدرہ گوجرانوال کے سب انسپکٹر رفعت علی نے ہمر مشکوک شخص مظہر عباس ولد نادے خان سکنہ گوجرانوالہ کے قبضہ سے ایک عدد ناجائز رائفل 244بور معہ 2میگزین اور 30گولیاں برآمد کرکے تھانہ سوہدرہ میں اسی طرح پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے سب انسپکٹر الطاف حسین نے مشکوک شخص سلیم ولد عارف کے قبضہ سے ایک بوتل شراب برآمد کر کے تھانہ صدر ڈسکہ میں جبکہ سب انسپکٹر خاور حسین نے بلا نمبری ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور مدثر علی ولد علی اصغر اورپرویز اختر ولد فتح محمدکے خلاف ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس 2015کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ دولت نگر میں، مقدمات درج رجسٹر کروا دئیے۔

مزید : علاقائی