وزیرآباد:تھانہ صدر کا علاقہ منشیات فروشوں کی جنت بن گیا
وزیرآباد(نمائندہ خصوصی)تھا نہ صدر کا علا قہ نظام آبادمنشیات فروشوں کی جنت بن گیا۔دولت کی ہوس میں اندھے موت کے سوداگرنوجوان نسل کی رگوں میں زہراتارنے لگے۔عوامی سما جی حلقوں کاسما ج دشمنوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔نواحی علا قہ نظا م آباداورگردونواح میں منشیات فروشی کا دھنداعروج پرہے اور موثر کاروائی نہ ہو نے کی وجہ سے نشہ فروخت کرنے والے کھلے عام شراب،چرس وغیرہ کھلے عام فروخت کرتے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں نوجوان نشے کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں دزردرنگ اورمدقوق چہروں کے ساتھ خزاں رسیدہ پتوں کی مانندگلی محلوں میں گرے پڑے نظرآتے ہیں۔ واضح رہے کہ دوروزقبل دوبچوں کاتیس سالہ با پ شہزادنامی محنت کش نشہ کی زیادتی کی وجہ سے جان کی بازی ہا ر چکا ہے۔